دہشت گرد تنظیمیں کم سن بچوں اور بچیوں کو برین واش کر رہی ہیں والدین اور تعلیمی ادارے کڑی نظر رکھیں، ظہور بلیدی

ویب ڈیسک : صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے ایکس پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ممکنہ بڑے خطرے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں کم سن بچوں اور بچیوں کو مہلک پروپیگنڈے کے ذریعے برین واش کر رہی ہیں، جو نہایت افسوسناک عمل ہے اور دہشت گردوں کی فکری و اخلاقی پستی کا واضح ثبوت ہے۔ اس صورتحال میں تمام والدین، تعلیم ادارے، اسکولوں، کالجز اور جامعات کی انتظامیہ کی یہ مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں پر کڑی نظر رکھیں ساتھ ہی بلوچ معاشرے کو بھی اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہ ہونے دیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں