خواہش ہے صدر زرداری پر فلم بنادوں، ڈائریکٹر عبدالولی بلوچ

ویب ڈیسک: رواں سال منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ میں ’کٹر کراچی‘ ناظرین کی منتخب کردہ بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی،گو کہ فلم کو مختصر دورانیے اور کمزور کہانی پر ناقدین کی جانب سے سخت تنقیدکا سامنا رہا۔حال ہی میں کٹر کراچی کے ڈائریکٹرعبدالولی بلوچ نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کی اور مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان سے سوال کیا گیا کہ کراچی سے متعلق کس پر فلم بنائیں گے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر عبد الولی بلوچ نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری پر فلم بنانا چاہیں گے۔ولی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر زرداری جیسی شخصیت پاکستان میں نہیں دیکھی، اس لیے ان کی خواہش ہےکہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے۔صدر زرداری پر فلم بنائی تو کس اداکار کو ان کے کردار کے لیے کاسٹ کریں گے؟اس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تو مجھے نہیں پتہ کہ کون اس کردار میں جچےگا، مشابہت کی وجہ سے شاید شبیر جان اس کردار کو کرسکتے ہیں۔عبدالولی بلوچ نے مزید کہا کہ شبیر جان اچھے فنکار ہیں وہ اس کردار کو اچھا نبھا سکتے ہیں لیکن صدر زرداری کے کردار کے لیے بڑی تلاش کے بعد کوئی نکالنا پڑے گا، جس کا فیصلہ وہ ناظرین پر چھوڑتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے