روٹی ، کپڑا اور مکان والے بلوچستان کو لاٹھی گولی سے چلانا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو دیوار سے لگانے کی کوئی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے طفیل تسلیوں سے کام لینے کی بجائے ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے پیپلز پارٹی حکومت روٹی ، کپڑا اور مکان کی دعویدار بننے کے بعد اب لاٹھی ، گولی سے بلوچستان کے حالات کو کنٹرول کرنے اور چلانے کے درپے ہیں بلوچستان کو روٹی ، کپڑان اور مکان والے لاٹھی گولی سے چلانا چاہتے ہیں موجودہ فارم 47کی حکومت میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو طفیل تسلیاں دیتے ہوئے اپنی مدت پوری کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے عوامی مسائل کے حل یا بلوچستانی عوام سے انہیں کوئی سروکار نہیں کیونکہ انہیں جس مقصد کیلئے بلوچستان کے عوام پر سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے مسلط کیا گیا وہ اسی کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام کو بند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے رواں سال میں سینکڑوں لوگ لاپتہ ہو چکے ہیں اور لاشیں بھی ملی ہیں حالیہ ایچ آر سی پی کی رپورٹ میں بھی اس بات کو واضح کیا گیا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی شدید پامالی کی جا رہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ملازمین کش حکومتی اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے پارٹی نے ہمیشہ ملازمین اور مڈل کلاس طبقے کے حقوق کی ترجمانی کی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کو ترجیح ہے ملازمین کو الا?نسز کی فراہمی کا سہرا بھی پارٹی کی مختلف حکومت کو جاتا ہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں