بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، پاکستان کی طرف سے ایاز صادق کی شرکت
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈھاکا میں بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ خالدہ ضیا کا جسد خاکی قومی پرچم میں لپٹی ایک خصوصی گاڑی کے ذریعے بدھ کو دوپہر کے وقت مانِک میا ایونیو پہنچایا گیا، جہاں نمازِ جنازہ کے انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے تھے۔ اس دوران قومی اسمبلی کمپلیکس کے اندرونی و بیرونی حصوں اور مانِک میا ایونیو کے طویل حصے پر لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔ بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی جنازہ گاہ میں موجود تھے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کی، جو پاکستان کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر شریک ہوئے۔
Load/Hide Comments


