بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ریسکیو ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان میں جاری بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا تھا تاکہ ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔تمام ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری موجود ہے تاکہ برف یا دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہو اور آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ کان مہترزئی، کوژک ٹاپ اور دیگر اہم مقامات پر ٹیمیں اور مشینری تعینات کی گئی ہیں تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو۔ ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں اور ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ کوئی ہنگامی صورتحال پیدا نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں