معاشی مشکلات میں بی آئی ایس پی امید کی کرن بن چکا ہے نئے سال میں پروگرام کو مزید وسعت دیں گے، روبینہ خالد

ویب ڈیسک : چیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد کی جانب سے نئے سال کے موقع پر ایک جاری پیغام میں کہا ہے کہ نیا سال غریب و محروم طبقات کی فلاح کے مزید عزم کے ساتھ شروع ہو رہا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کی عملی تکمیل کر رہا ہے معاشی مشکلات میں بی آئی ایس پی امید کی کرن بن چکا ہے نئے سال میں پروگرام کو مزید وسعت دیں گے خواتین کی معاشی خود مختاری ہمارا اولین مقصد ہے پاکستان میں امن، خوشحالی اور یکجہتی کی دعا ہے دعا ہے کہ سال 2026 پاکستان اور دنیا بھر کیلئے خوش حالی، استحکام اور امن والا ثابت ہو امید ہے سال نو میں عالمی سطح پر جاری تنازعات اور تفریق کے خاتمے کی راہیں ہموار ہوں گی امید ہے ہر خطے میں بنیادی انسانی اقدار کے احترام کو یقینی بنایا جائے گا دعا ہے کہ ظلم کے شکار اقوام کو انصاف اور آزادی کی روشنی میسر آئے گی پوری قوم نئے سال میں ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں ملکی ترقی کیلئے جمہوری روایات، برداشت اور سیاسی شعور کو فروغ دینا ہوگا آئیے مشترکہ جدوجہد، نئے عزم اور تازہ سوچ کے ساتھ پاکستان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے