بلوچستان ، 2025کے دوران کوئلہ کانوں میں حادثات کے دوران 89 کاکن جاں بحق ہوگئے، لیبر فیڈریشن
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں سال 2025کے دوران کوئلہ کانوں میں حادثات کے دوران 89کاکن جاں بحق ہوگئے ۔ پاکستان سینٹر ل مائنز لیبر فیڈریشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں سال 2025کے دوران کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات کے دوران 89کان کن جاں بحق ہوئے صر ف دسمبر کے دوران 7واقعات رونما ہوئے جن میں 8 کان کن لقمہ اجل بنے۔ لیبر فیڈریش کے مطابق بلوچستان میں کانوں میں حادثات کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے جہاں خبیر پختونخواءمیں 41، پنجاب میں 14جبکہ سندھ میں 6اموات واقعہ ہوئیں ۔ فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 8سالوں کے دوران کل 618کاکن جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ لیبر فیڈریشن کے رہنما سلطان محمد خان نے کہا کہ کوئلہ کانومیں کانکنوں کو دم گھٹنے ، زہریلی گیس ،چھتیں گرنے ، دھماکوں ، پھیپھڑوں کی سنگین بیماروں کے باعث اموات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانکنوں کی جانوں کا تحفظ انکا حق ہے جسے یقینی بنایا جائے ۔


