وندر ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پردستی بم حملہ

وندر سونمیانی(نمائندہ انتخاب ) وندر ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پردستی نم حملہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پولیس کا موقف تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے اس سلسلے میں بتا جاتا ہے کہ منگل کی شب کوسٹ گارڈز ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے اس بارے میں وندر پولیس کے مطابق دستی بم چیک پوسٹ کے وندر کی طرف سے آتے ہوئے پہلے مورچے سے چند میٹر دور پھینکا گیا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پولیس اس حوالے سے کوسٹ گارڈز حکام کے ساتھ ملکر معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے واقعہ میں کسی نقصان کے حوالے سے بھی شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں