مٹھی بھر شرپسند اپنے فرسودہ نظریات کو بندوق کے زور پر عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، ظہور بلیدی
کوئٹہ(یو این اے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمانی سیکریٹری ماہی گیری و ساحلی ترقی اور ایم پی اے حاجی برکت رند کی سربراہی میں عوامی اجتماع/جرگے پر ہینڈ گرینڈ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ مٹھی بھر شرپسند اپنے فرسودہ نظریات کو بندوق کے زور پر عوام پر مسلط نہیں کر سکتے۔ عوامی نمائندوں کی سرپرستی میں بڑے عوامی اجتماعات ان کے نظریات سے بیزاری کا واضح ثبوت ہیں، جو بے گناہ لوگوں کو بھوکلاہٹ میں نشانہ بنا رہے ہیں۔ بلوچ عوام ان شرپسندوں کے بیانئے کی ہمیشہ نفی کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی۔
Load/Hide Comments


