دکی، کوئلہ کان میں لگی آگ پر قابو، کان میں پھنسے پانچ کان کنوں کو زندہ نکا لیا گیا، مائنز انسپکٹر

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان میں لگی آگ پر قابو پالیا گیاکان میں پھنسے پانچ کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا،تاہم ایک مزدور کی تلاش کا کام رات گئے تک جاری رہا ۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان رفیع اللہ نے بتایا کہ ضلع دکی کی کوئلہ کان میں بدھ کی صبح آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کوئلہ کان میں چھ کانکن پھنس گئے،چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے بعد پانچ کانکنوں کو زندہ نکال لیا گیا،ایک کان کن نقیب اللہ کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں