صحبت پور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
ڈیرہ بگٹی (این این آئی)صحبت پور کی حدود گوٹھ رشید کھوسہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص محمد عالم بگٹی موقع پر ہی ہلاک جبکہ سعیدو خان بگٹی شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد ہلاک اور زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


