پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، عمران خان کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کرسکتی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے لہٰذا خان صاحب چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر آفس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے لہٰذا عمران خان چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، عمران خان کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کرسکتی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائےگا،کاغذات جمع کرائے ہیں کل تک تصدیق ہوجائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے