اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی، محمود اچکزئی کے علاوہ کسی امیدوار کے کاغذات جمع نہیں کیے گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ۔ اسپیکر آفس میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے آج دوپہر تین بجے تک درخواستیں جمع کرانے کا وقت دیا تھا۔ آج صبح پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر کو محمود خان اچکزئی کی نامزدگی کی درخواست پھر جمع کرائی۔ پی ٹی آئی کے 76 اراکین نے اس سے قبل بھی درخواست جمع کرائی تھی۔ محمود خان اچکزئی کی کاغذات نامزدگی کے علاوہ کسی امیدوار کے کاغذات جمع نہیں کیے گئے۔ اسپیکر آفس کے مطابق کل دوپہر تین بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستخطوں کی تصدیق کی جائیگی۔
Load/Hide Comments


