پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، علی مدد جتک

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکیز رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کواپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے پارٹی کارکنوں،قبائلی معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات کے دوران شہریوں نے درپیش مسائل، شکایات اور تجاویز حاجی علی مدد جتک کے سامنے رکھیں، جنہیں انہوں نے نہایت توجہ، سنجیدگی اور ہمدردی کے ساتھ سنا۔حاجی علی مدد جتک نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے متعلقہ محکموں اور اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائے گا اور عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے عوام کی خدمت، ان کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ حاجی علی مدد جتک نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور وہ ہر فورم پر عوام کی آواز بن کر ان کے مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے خدمت کے اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے