شامی فوج نے تیل کے بڑے ذخیروں سے کرد فورسز کا قبضہ ختم کروا کر طبقہ شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ شامی فوج نے ملک کے شمال میں واقع شہر طبقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت مختلف علاقوں میں ’کومبنگ آپریشنز‘ جاری ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ کسی بھی قسم کے سیکورٹی خطرات سے پاک ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ شامی فوج جو کرد قیادت والی فورسز کیخلاف برسرِ پیکار ہے نے شام کے سب سے بڑے تیل کے ذخیرے ’العمر‘ اور مشرقی علاقے میں ’کونییو‘ گیس فیلڈ پر قبضہ کرلیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کی ڈیموکریٹک فورسز نے اتوار کو العمر آئل فیلڈ سے دستبرداری اختیار کرلی، جو شام کی سب سے بڑی آئل فیلڈ ہے، جو صوبہ دیر الزور کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔
Load/Hide Comments


