گل پلازہ آتشزدگی کے باعث 14 افراد جاں بحق، 73 لاپتا، اموات میں اضافے کا خدشہ
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ سانحے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 73 ہو گئی۔ ہیلپ ڈیسک سندھ حکومت کے مطابق کل 70 لاپتہ افراد کا اندراج ہوا تھا، آج مزید 3 افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیے ہیں۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔ گل پلازہ کے دور ے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید لاشیں نکل سکتی ہیں۔
Load/Hide Comments


