گل پلازہ میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، 1200 دکانیں جل گئیں، سو کے قریب افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات
کراچی (ویب ڈیسک) گل پلازہ میں لگی آگ پر 20 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 1200 دکانیں جل گئیں، سو کے قریب افراد لاپتا۔ اب تک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی، عورتوں، بچوں، دکانداروں اور ملازموں سمیت 100 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائر بریگیڈ، رینجرز اور بحریہ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ عمارت مخدوش قرار، پلرز کمزور کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ۔ دوسری جانب گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے باعث آل کراچی تاجر برادری نے کل بروز پیر یومِ سوگ منانے کا اعلان کردیا ہے۔ تاجر برادری کے مطابق یومِ سوگ کے دوران کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ جاں بحق افراد کے لیے دعا اور متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


