گوادر کے سمندر میں ڈولفن کی بڑی تعداد میں موجودگی صحت مند ماحول کی علامت ہے، محکمہ ماحولیات
گوادر (ویب ڈیسک) مکران کے مشرقی ساحل پر ڈولفن کا ایک بڑا جھنڈ دیکھا گیا۔ ماہی گیروں کے مطابق شکار کے دوران ڈولفن کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی رہیں۔پسنی اور جیونی کے ساحلی علاقوں میں بھی ہمپ بیک ڈولفن کے جھنڈ دیکھے گئے ہیں۔ بلوم کی موجودگی کے باوجود، گوادر کے سمندر میں ڈولفن کا گروپ اکٹھے دیکھا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے مطابق ڈولفن کی بڑی تعداد میں موجودگی سمندر میں وافر خوراک کی نشاندہی کرتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ مشرقی سمندر میں ڈولفن کی واپسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ الجی بلوم میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments


