وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثاءمیں امدادی رقم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے، سانحہ گل پلازا میں 65 افراد لاپتہ ہیں، کوشش ہے لاپتہ افراد کا پتہ چل جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں