جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا، خود تھانوں میں جاکر گرفتاریاں دیں گے، رہنما گرینڈ الائنس
کوئٹہ (ویب ڈیسک) آرگنائزر گرینڈ الائنس پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، ڈاکٹر محمد اکرم وردگ، خادم بگٹی، حاجی یونس کاکڑ، قائم خان کاکڑ، ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری، ایپکا بی ایم سی کے سید باسط شاہ سمیت ممبران آرگنائزنگ و کور کمیٹی و درجنوں ملازمین نے گرفتاریاں پیش کرکے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا۔ قدوس کاکڑ نے کہا کہ گرفتاری پیش کرنے والے ملازمین کے ساتھ پولیس کا رویہ قابل مذمت ہے۔ دو ہفتوں میں ہزاروں ملازمین خود تھانوں میں جاکر گرفتاریاں دیں گے۔
Load/Hide Comments


