تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

تربت (بیورو رپورٹ) تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ تمپ کے علاقہ کونشقلات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ جس کی شناخت ساحر ولد نثار احمد ساکن کونشقلات تمپ کے نام سے کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آج بدھ کے روز کیچ سے دو لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں