عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی حد عبور کرگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور پہلی مرتبہ فی تولہ سونے کی قیمت نے پانچ لاکھ روپے کی حد عبور کی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بدھ 21 جنوری کو دس گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 888 روپے کے اضافے کے بعد چار لاکھ 34 ہزار 123 روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ قیمت پانچ لاکھ چھ ہزار چھ سو بتیس روپے فی تولہ ہو گئی۔ اس اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہے جو 127 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 4840 ڈالر فی اونس کی سطح تک چلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے