دادو میں ڈاکوﺅں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، اسلحہ چھین کر فرار، شر گینگ کے 8 ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے

دادو (آئی این پی) دادو کے مخدوم بلاول تھانے کی حدود میں ڈاکوﺅں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔پولیس کے مطابق مزاحمت پر 2 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ ڈاکو ایک اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری جانب سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی کچے میں آپریشن جاری ہے۔ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق شر گینگ کے مزید 8 ملزمان نے ہتھیار ڈال دئیے جن کے قبضے سے راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں