کوئٹہ، مسلح افراد کی دکان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں مسلح افراد کی دکان میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے جامعہ بلوچستان کے قریب پرندے فروخت کرنے والی دکان میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احمد جان نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کارروائی جاری ہے
Load/Hide Comments


