حب، ٹرک کے فیول ٹینک کی ویلڈنگ کے دوران دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

حب (نمائندہ انتخاب) حب بھوانی کے قریب ٹرک کے فیول ٹینک کی ویلڈنگ کے دوران دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، لاش حب اسپتال منتقل ،ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ،متوفی پنجاب کا رہائشی تھا، اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بھوانی کے قریب ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کے دوران دھماکہ کے نتیجے میں 35سالہ کاشف ولد صفدر نامی ویلڈر جاں بحق ہوگیا، لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب میں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ متوفی پنجاب کا رہائشی تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں