معدنی وسائل عوام کی ملکیت ہیں، غیر قانونی مائننگ برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پشین میں کرومائٹ کی غیر قانونی مائننگ کیخلاف کارروائی، بلوچستان کے معدنی وسائل صوبے کے عوام کی ملکیت ہیں، غیر قانونی مائننگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، غیرقانونی مائننگ بلوچستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع پشین میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کرومائٹ کی غیرقانی مائننگ کو روکا گیا، 47 غیرقانونی مائنز کو بند کیا گیا۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی مائنز اور منرل سے سالانہ آمدن 10 ارب سے بھی کم ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ غیرقانونی مائننگ ہے۔ ہم اس حوالے سے بہت جامع پالیسی لے کر آ رہے ہیں
Load/Hide Comments


