بلوچستان میں آج رات سے بارشوں اور برفباری کا نیا اسپیل داخل ہوگا، پی ڈی ایم اے
کوئٹہ (ویب ڈیسک) آج رات سے بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا اسپیل داخل ہوگا، پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موسم سرما کے نئے اسپیل کے باعث مختلف اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نئے اسپیل کے دوران 31 جنوری تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، چاغی، نوشکی، کوئٹہ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خستہ حال گھروں میں رہائش سے گریز، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت جاری کر دی، غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، جبکہ مجبوری میں سفر کرنے والے ڈرائیور بارش اور برفباری کے دوران رفتار آہستہ رکھیں، پی ڈی ایم اے نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا


