بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کو کوہ سلیمان ڈویژن کے طور پر نئی پہچان دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکھنی میں کوہ سلیمان کے نام سے نئے ڈویژن کے قیام کے حوالے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈویژن کے قیام سے عوامی مسائل کے حل میں بہتری آئے گی، انتظامی یونٹس کے قیام سے عوامی مسائل حل ہوں گے، بلوچستان کی یکساں ترقی حکومت کا عزم ہے، کوہ سلیمان ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر رکھنی ہوگا،بارکھان اور ملحقہ اضلاع کے عوام کو مزید سہولیات دی جائیںگی، دور دراز علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانا حکومت کی ترجیح ہے، آج طویل عرصے سے پسماندہ اضلاع کو کوہ سلیمان ڈویژن کے طور پر نئی پہچان دی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے