شاہنواز گل جان کی عدم بازیابی کیخلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی کال پر پنجگور میں شٹر ڈاﺅن
پنجگور (بیورو رپورٹ) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی مکران کی کال پر پنجگور میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ، ہڑتال کی کال تربت کے معروف کاروباری شخصیت شاہنواز گل جان کی بازیابی کے لیے دی گئی تھی، مکران بھر کی طرح پنجگور میں بھی مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال جاری رہی، شٹر ڈاﺅن کے باعث تمام کاروباری مراکز، بینک اور مالیاتی ادارے بند رہے۔ واضح رہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی مکران نے تینوں ڈسٹرکٹ میں آج ہڑتال کی کال دی تھی آل پارٹیز میں شامل سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران سمیت بی این پی عوامی نے بھی آج کے شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی حمایت کی تھی
Load/Hide Comments


