جمعیت نے بلوچستان کے عوام کو کبھی محض ووٹ بینک نہیں سمجھا ، مولانا واسع
کوئٹہ(این این آئی) امیر جمعیت علماءاسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ خوشحال، پ±رامن اور ترقی یافتہ بلوچستان جمعیت علماء اسلام کا وقتی یا انتخابی نعرہ نہیں بلکہ ایک واضح، دیرینہ اور اصولی وژن ہے، جس کی بنیاد عوامی خدمت، آئینی بالادستی اور صوبائی حقوق کے مکمل تحفظ پر استوار ہے۔ جمعیت علماءاسلام نے ہر دور میں خلوصِ نیت، سیاسی بصیرت اور عملی جدوجہد کے ساتھ اس وڑن کی تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں اور آئندہ بھی صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کے اس قومی اور دینی فریضے کو پوری استقامت، دیانت اور استقلال کے ساتھ جاری رکھے گی۔ بلوچستان کی سیاسی تاریخ اس حقیقت کی غیر متزلزل گواہ ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا کردار ہمیشہ مثبت، تعمیری، اصولی اور عوام دوست رہا ہے، جو تاریخ کے اوراق میں ایک روشن، قابلِ فخر اور نمایاں باب کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بلوچستان کے عوام کو کبھی محض ووٹ بینک نہیں سمجھا بلکہ انہیں محور بنا کر ان کے حقوق، وسائل اور شناخت کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر بھرپور جدوجہد کی۔ صوبے کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور صوبائی خودمختاری کے لیے جمعیت علماءاسلام نے بارہا ذاتی اور جماعتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر اصولی مو¿قف اختیار کیا، اور ہر قسم کے دباو¿، لالچ اور مفاہمت کے باوجود عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی جمعیت علماءاسلام کو صوبے کی طول و عرض میں بسنے والے تمام مکاتبِ فکر، مختلف زبانیں بولنے والے طبقات اور ہر مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کی غیرمشروط تائید اور اعتماد حاصل ہے۔سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی واحد ہمہ گیر اور اکثریتی سیاسی قوت ہے جس نے شہری و دیہی، پہاڑی و میدانی اور پسماندہ و دور افتادہ علاقوں کے عوام کے مسائل کو یکساں اہمیت دی۔ عوامی مسائل کے حل، محرومیوں کے ازالے، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کو جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ اپنی سیاست کا محور اور ترجیحِ اول رکھا۔ صوبے میں آج موجود بنیادی ڈھانچہ، مواصلاتی نظام، تعلیمی ادارے اور ترقیاتی منصوبے اس امر کی واضح ثبوت دیتے ہیں کہ بلوچستان کی عملی خدمت میں جمعیت علماءاسلام کا کردار فیصلہ کن، دیرپا اور ناقابلِ فراموش رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل، قلیل المدتی حکومتی مواقع اور شدید معاشی حالات کے باوجود جمعیت علماءاسلام نے صوبے کو ایسے میگا ترقیاتی منصوبے فراہم کیے جن کے ثمرات آج براہِ راست عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ بالخصوص تعلیمی شعبے میں بنیادی اصلاحات، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور جامعات کا قیام، صوبائی شاہراہوں کی تعمیر و توسیع، زرعی شعبے کی بحالی، آبپاشی کے نظام کی بہتری، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور دیگر پیداواری شعبوں میں قابلِ ذکر پیش رفت جمعیت علماءاسلام کی دوراندیش پالیسیوں سنجیدہ طرزِ حکمرانی اور عوام دوست سوچ کا واضح ثبوت ہے۔سینیٹر مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ آئینِ پاکستان، جمہوری اقدار اور پارلیمانی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے اور ہر ا±س طرزِ حکمرانی کی مخالفت کی ہے جو عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اصولوں کے منافی ہو۔ جماعت نے نہ صرف پارلیمان کے اندر بلکہ پارلیمان سے باہر بھی عوام کے حقوق کے تحفظ، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور محرومیوں کے خلاف مسلسل اور مو¿ثر آواز بلند کی ہے۔انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ جمعیت علماءاسلام آئندہ بھی بلوچستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی، صوبائی حقوق کے تحفظ اور ایک باوقار، پ±رامن اور مستحکم مستقبل کے لیے اپنی جدوجہد پوری دیانت، فہم و فراست اور سیاسی وقار کے ساتھ جاری رکھے گی، اور عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ہر آئینی، جمہوری اور سیاسی فورم پر ان کے حقوق کی مضبوط، توانا اور مو¿ثر ترجمانی کرتی رہے گی۔


