عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے

اسلام آباد (یو این اے) این سی سی آئی اے کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاﺅنٹ بند کرنے کی درخواست پر این سی سی آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاﺅنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاﺅنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر 2 الگ انکوائریز شروع کر رکھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاﺅنٹ کے خلاف این سی سی آئی اے میں 2 انکوائریز زیر التوا ہیں، یہ دونوں انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل میں انویسٹی گیشن کے سلسلے میں کافی بار دورہ کیا تاہم بانی پی ٹی آئی سے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کا ایکس اکاﺅنٹ کون چلا رہا ہے، این سی سی آئی اے کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔این سی سی آئی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاﺅنٹ کو چلانے سے متعلق سوالات کے باوجود بانی نے تعاون کرنے سے انکار کیا جس کے باعث انویسٹی گیشن تاحال جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے