ڈیرہ مراد جمالی، تمبو میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) تمبو میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نصیراباد تمبو منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود روپا شاخ گوٹھ اللہ بخش مین مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون اور انکے مبینہ اشنا کو فایرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


