نوتال روڈ پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بچی سمیت 2 زخمی
گنداواہ، نوتال روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، خاتون اور 6 سالہ بچی زخمی ہوگئے۔ جھل مگسی پٹ کالڑہ کے علاقے، تھانہ میرپور کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں خاتون زوجہ قربان علی آرائیں دوران علاج جان کی بازی ہار گئیں جبکہ مسمات س زوجہ فضل اللہ اور اسکی 6 سالہ بیٹی اقرا پروین کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا
Load/Hide Comments


