اوستہ محمد میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار معجزانہ محفوظ رہے

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)اوستہ محمد میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار معجزانہ محفوظ رہے ، پولیس کی جوابی فائرنگ مسلح افراد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمد یعقوب محلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اچانک پولیس کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار معجزانہ طورپر محفوظ رہے پولیس کی جوابی کارروائی کے بعدملزمان فرار ہوگئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں