وزیراعلی بلوچستان نے 6 ارب روپے مالیت کا رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
کوئٹہ (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )جہانزیب خان غوریزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر 6 ارب روپے مالیت کا رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے توسط سے بلوچستان کے 3لاکھ 28ہزار خاندانوں کو رمضان پیکج تقسیم کیا جائے گا پیکج کی تقسیم کے لئے 8 رکنی پیکج ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن تشکیل دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو اپنے دفتر میں اپنے آفیسران فیصل پانیزئی اور عطاءاللہ مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا کہ رمضان پیکج صوبے کے تمام اضلاع میں تقسیم کیاجائے گااس کے حوالے سے تقسیم کا طریقہ کار بدلہ گیاہے یہ پیکج 8رکنی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے ذریعے تقسیم جائے گااور اس عمل کو صاف اور شفافیت کے ذریعے یقینی بنایا جائے گاانہوں نے کہا کہ 20 سے زائد اضلاع میں رمضان پیکج پہنچایا گیا ہے اور پیکج میں شامل سامان کے معیار کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گایہ پیکج غریب کے علاوہ کسی اور نہیں دیا جائے گاپیکج کی ترسیل اور تقسیم کو حقداروں تک یقینی بنانے کے لئے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے مذکورہ سیل راشن کی تقسیم کے طریقہ کار اور حقداروں تک پہنچانے کی باقاعدہ نگرانی کرتا رہے گاانہوں نے بتایا کہ یہ پیکج ہر خاندان کے 15دن کےلئے ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پیکج کے طریقہ کار کو تبدیل کیا گیا ہے تاکہ اس کی شفافیت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے حقداروں تک ان کا حق پہنچانے کے لئے عمل کو ممکن بنایا جاسکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پیکج کے تحت صوبے کے 3 لاکھ 28 ہزار خاندانوںکی مدد کی جائے گی اور پیکج 6 ارب روپے مشتمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پیکج کی تقسیم کو شفافیت کے ذریعے مماکن بنایا جائے اس کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔


