پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگے گا کہ بانی کی رپورٹ اچھی کیوں آئی، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی کی رپورٹ آگئی، پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہو گا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرلیے، وزیر اعلیٰ تبدیل کرکے دیکھ لیا، اب ان کے پاس وکٹم کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو کہاں رکھنا ہے کون سی دوا دینی ہے کیا علاج کرنا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے، یہ فیصلہ نہ مریض خود کر سکتا ہے، نہ وکیل کرسکتا ہے اور نہ ان کی جماعت یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ 40 سال کے بعد اتنی اچھی نظر کسی کی نہیں ہوتی جتنی بانی پی ٹی آئی کی ہے، اللّٰہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے، ان کی آنکھ پہلے سے بہتر ہے، وہ صحت مند ہیں، پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگے گا کہ بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ اچھی کیوں آئی، اب اس معاملے میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور سینئر ڈاکٹرز شامل ہیں۔


