کوہلو، کوہ جاندران میں 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پا یا جاسکا

کوہلو(نامہ نگار)ضلع کوہلو کے علاقے کوہ جاندران میں آگ بھڑک اٹھی جس نے وسیع رقبے کے جنگلی درخت اور جھاڑیاں جلا دی ہیں آگ لگنے کے بعد محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کوہلو کی ٹیمیں اور مقامی رضاکار آگ بجھانے میں مسلسل مصروف ہیں ڈویڑنل فارسٹ آفیسر جان محمد کاکڑ نے بتایا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقے کی وجہ سے ریسکیو عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم فیلڈ میں موجود عملہ مسلسل آگ کے پھیلاو¿ کو روکنے میں مصروف ہے۔ بعض مقامات پر آگ کی شدت برقرار ہے اور مکمل کنٹرول میں وقت لگنے کا امکان ہے آگ کو بجھانے کے لیے 30 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے اور آپریشن محافظ جنگل جاری ہے اضافی عملہ ڈویڑنل فارسٹ آفیسر کی سربراہی میں آپریشن میں شامل ہوا اور محدود وسائل کے باوجود ریسکیو ٹیمیں آگ کو مرحلہ وار کنٹرول کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں حکام نے کہا کہ تیز ہوائیں اور دشوار گزار پہاڑی راستے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہے ہیں تاہم مقامی رضاکار بھی فائر فائٹنگ میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں