گوادر، کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی

کوئٹہ (آن لائن) گوادر کے علاقے کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے علاقے جاپری کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کوسٹل ہائی وے حفیظ علی بلوچ دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں