ایمان مزاری اور انکے شوہر کا سب سے بڑا گناہ حق وانصاف کی پر چار کرنا تھا، طاہر بزنجو

خضدار(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر میرطاہر بزنجو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ وہ حق وانصاف کی پر چار کرتے رہے ہیں۔جی ہاں! آپ کے ملک میں فسطا ئیت بجلی کی رفتار سے دوڑ رہی ہے۔ایک ایسے سماج میں جس کا دانشور و صحافی جج اور وکیل غرض زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی اکثر یت اپنے حصے کا ظالم ہو اور سب سے بڑھکر یہ کہ جس کا سیاسی اشرفیہ اور حکمران طبقہ پیٹ پرست اور مذہبی پیشوا دنیاپرست بن جائے تب ایسے معاشرے میں تر و تازہ خیالات حسن و خوبصورتی اور صحت مند سیاسی رحجانات نہیںں پنپتےتاہم بے چینی ہنگامہ بد نظمی اور لاقانونیت ضرور یقینی بن جاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں