پسنی، گرانی میں پانی کے ٹینکر تلے دب کر بچہ جاں بحق
پسنی (نامہ نگار) پسنی کے علاقے گرانی میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ پانی کے ٹینکر تلے دب کر جاں بحق ہو گیا ، ذرائع کے مطابق پانی سپلائی کرنے والی ٹینکر پانی فراہم کرنے کے بعد واپس مڑ رہا تھا کہ اچانک بریک فیل ہو گئے ، جس کے باعث ٹینکر بے قابو ہو کر بچے پر چل دوڑا ، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت سرفراز ولد بدل کے نام سے ہوئی ، حادثہ گزشتہ رات پیش آیا۔
Load/Hide Comments


