25اور26جنوری کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، موسمیات
کوئٹہ(آن لائن)محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ مغربی ہواﺅں کو سلسلہ 25جنوری اتوار کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 26جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا 25جنوری کی شب اور 26 جنوری کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، تربت، گوادر ، جیوانی، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور ، خضدار ، واشک اور خاران میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 26 جنوری کی شب اور 27جنوری کو بلوچستان کے علاقوں ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے اس دوران سیاحوں اور شہریوں ، علاقہ مکینوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے ۔


