کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا ،محکمہ موسمیات
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کو کوئٹہ زیارت چمن پشین حرم زئی خانوزئی کان بہتر زئی مسلم باغ قلعہ عبداللہ گلستان میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا جو منگل تک جاری رہے گا جبکہ آج اتوار سے منگل کے درمیان گوادر خضدار کیچ چاغی پنجگور اوران سبی ہرنائی دکی لورالائی اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گوادر جیونی پسنی اوران جاگیر اور کیچ میں پیر کو بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ برف باری والے علاقوں میں پھسلا کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے
Load/Hide Comments


