غزہ امن بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیار کی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا، شہباز شریف
ویب ڈیسک :۔لندن میں میڈیا سےگفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی دعوت ملی تھی، وفاقی کابینہ نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا اختیار دیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فلسطینیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے اورغزہ کی تعمیر نو ہوگی۔
Load/Hide Comments


