مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف بلوچستان گرینڈ الائنس کا صوبے بھر میں احتجاج، رضاکارانہ گرفتاریاں پیش
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان گرینڈ الائنس کے تحت صوبے بھر میں احتجاج جاری، مطالبات کے حق میں متعدد اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالیں، بلوچستان گرینڈ الائنس کوئٹہ کے زیر اہتمام میزان چوک سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ملازمین شدید نعرے لگاتے ہوئے سٹی تھانے پہنچ گئے، ملازمین نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دی۔ گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر کوئٹہ سمیت پنجگور، تربت، خضدار، لورالائی، ہرنائی، موسیٰ خیل اور دیگر اضلاع میں ملازمین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور رضارانہ گرفتاریاں پیش کیں۔ بلوچستان گرینڈ الائنس پنجگور کے زیر اہتمام تیس فیصد ڈی ار اے 12 مطالبات کے حق میں اور عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتار یوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی پنجگور پریس کلب پہنچی جہاں بلوچستان گریڈ الائنس کے رہنماﺅں نے ڈی آر اے اور دیگر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور بلوچستان گرینڈ الائنس کے رہنماﺅں کی رہائی کا مطالبہ کیا، اس دوران مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے، شدید سردی اور ٹھنڈ کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاج کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا، جنید احمد نے تلاوت کلام پاک پیش کیا، اس دوران احتجاجی مظاہرے سے بلوچستان گرینڈ الائنس پنجگور کے آرگنائزر عبدالجبار، جنرل سیکرٹری ظہورِ احمد، جی ٹی اے کے جنرل سیکرٹری محمد اکبر محمد جان، ورکرز فیڈریشن کے ممبر شریف شاہ، نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر مجیب الرحمٰن، بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری قدیر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان گرینڈ الائنس کے گرفتار عہدیداروں اور کارکنوں کی فوری رہا ئی ، تیس فیصد ڈی آر اے کا نوٹیفکشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رہے گا۔ مقررین نے کہا کہ وزراءکی تنخواہیں بڑھانے کے لیے فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں جبکہ سرکاری ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے فنڈز کا بہانہ بنا کر سرکاری ملازمین کے مسائل سے مسلسل چشم پوشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات کے حق میں گرینڈ الائنس کا احتجاج مرکزی کال کے مطابق جاری رہے گا۔


