دونوں اپوزیشن لیڈرز فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ اور کب مذاکرات کرنا ہیں،بیرسٹر گوہر
ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ اور کب مذاکرات کرنا ہیں۔چیئرمین پی ٹی ائی کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے پابند ہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کو مینڈیٹ دیا ہے، محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کی جوڑی اب پوری ہوگئی ہے، دونوں اپوزیشن لیڈرز اب فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں کب کرنے ہیں، غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دیے جانے چاہئیں، الفاظ کے معنی ہوتے ہیں اور اس کے نتائج بھی ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments


