بھارت کا 27 یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا
ویب یسک : انڈیا اور یورپی یونین کے درمیان تقریباً دو دہائیوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ایکتجارتی معاہدہ طے پا چکا ہے۔یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈر لیئن نے ایکس پر لکھا کہ ’ہم نے مدر آف آل ڈیلز طے کر لی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے دو ارب لوگوں کے لیے فری ٹریڈ زون بنایا ہے جس سے دونوں فریقین کو فائدہ ہو گا۔ یہ تو صرف شروعات ہے۔ ہماری سٹریٹیجک شراکت مزید مضبوط ہو گی۔‘انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا ہے جس کے تحت 27 یورپی ممالک پر مشتمل یونین اور انڈیا کے درمیان فری ٹریڈ یعنی کھلی تجارت ممکن ہو سکے گی۔منگل کے روز مودی نے انڈیا انرجی ویک 2026 کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کل انڈیا اور یورپی یونین کے درمیان ایک بڑے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ لوگ اسے مدر آف آل ڈیلز قرار دے رہے ہیں۔‘


