بلوچستان حکومت نے صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری دے دی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت نے صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری دے دی محکمہ کے پاس پچھلے چار برسوں سے زکواة فنڈ کی مد میں پڑے ہوئے چارارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحقین میں تقسیم کرائے جائیں گے ۔محکمہ مذہبی امور کے حکام کے مطابق محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری کے بعد محکمے کی 400سے 450 خالی اسامیاں ختم ،پراپرٹی،گاڑیاں ،دفاتراور فرنیچر بورڈآف ریونیو کو دے دئیے جائیں گے ۔ محکمہ مذہبی امور کے سیکرٹریٹ میں تعینات عملہ محکمہ نظم ونسق کو دے دیا جائے گا ،ڈسٹرکٹ کی سطح پر تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژن کی سطح پر تعینات عملہ کمشنر کے سپرد کردیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں