صوبائی حکومت کی موثر حکمت عملی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاوشوں سے کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی، سرفراز بگٹی
صوبائی حکومت کی موثر حکمت عملی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاوشوں سے کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی مو¿ثر حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کاوشوں کے باعث کوئٹہ شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جرائم کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات درست سمت میں گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیف سٹی کوئٹہ منصوبے کے تحت نصب کیے گئے 97 فیصد کیمرے دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں جس کے باعث نگرانی کے نظام کو مو¿ثر بنایا گیا ہے اور جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بتدریج مگر پائیدار بنیادوں پر بہتر بنانے کے لیے مو¿ثر اور مربوط اقدامات جاری ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ نبھا رہی ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی اور شہریوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


