نوکنڈی میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کیلئے جدید اور معیاری فٹسال گراﺅنڈ کا افتتاح

نوکنڈی (نامہ نگار) ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC) کی جانب سے سی ڈی سی کی تجویز اور کمیونٹی انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی نگرانی میں نوکنڈی میں نوجوانوں کے لیے ایک جدید اور معیاری فٹسال گراﺅنڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریکوڈک مائننگ کمپنی کے جنرل منیجر رائن مچل تھے، جنہوں نے سی ڈی سی چیئرمین حاجی عرض محمد بڑیچ، مفتی خلیل الرحمن، میر رحمان خان بلوچ اور دیگر معززین کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر گراﺅنڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سی ڈی سی (CDC) کے اراکین، کمیونٹی رہنماﺅں اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریکوڈک مائننگ کمپنی کے کمیونٹی انگیجمنٹ لیڈ حاجی گل خان نصیر اور کمیونٹی انویسٹمنٹ کے ملک حفیظ شہی ، محبوب سنجرانی، ذوالفقار شیرزئی سمیت دیگر افسران اور نمائندگان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر رائن مچل نے کہا کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی علاقے کی سماجی ترقی، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدان میں سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹسال گراﺅنڈ جیسے منصوبے نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سی ڈی سی کے اراکین نے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نوکنڈی کے نوجوانوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، جس سے نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ آخر میں مہمانوں نے فٹسال گراﺅ¿نڈ کا معائنہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جبکہ کمیونٹی کی جانب سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے اس اقدام پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے