افغان سرزمین پر دہشت گردوں کو میسر آزادی کا خاتمہ چاہتے ہیں، پاکستان
ویب ڈیسک : دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ افغان عوام کے ساتھ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کو میسر آزادی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔جمعرات کے روز پریس برینفگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ افغان طالبان کے دھمکی آمیز بیانات پر نظر ہے، ہم افغانستان سے ابھرنے والے خطرات سے واقف ہیں اور پاکستانی ادارے ملکی سلامتی کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے افغان طالبان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات کو گمراہ ک±ن قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنی سرزمین کے استعمال کو روکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے حق کے تحت افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کرے گا۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیرِاعظم نے 23 تا 24 فروری امیرِ قطر کی دعوت پر قطر کا دورہ کیا۔ امیرِ قطر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قطر کے وزیرِ دفاع اور وزیرِ مملکت نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امیرِ قطر کی جانب سے افغانستان کے معاملے پر کسی کردار کا خیرمقدم کرے گا۔طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ او آئی سی کا ہنگامی وزارتی اجلاس 26 فروری کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے ، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیرقانونی فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب کے دورے پر ہیں، وہ جدہ میں او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں شرکت کر کے اس معاملے پر پاکستان کا مو¿قف پیش کریں گے


